حیدرآباد۔8جون (اعتماد نیوز)ریاست میں بہت جلد تقررات عمل میں آئینگے ۔
چنانچہ آج سرکاری چیف سکررٹی راجیو شرما نے تمام محکموں کے عہدیداراں کے
ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریاست میں جلد تقررات سے
متعلق بات چیت
کی ۔ اس اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں 19 ہزار
تقررات کو پر کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا گیا ۔ جس پر انہوں نے تمام تفصیلات
کو بہت جلد سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی ۔